Skip to content
1 MIN · ESSAY

وقت کی قدر

Mohammed Zaheeruddin
Mohammed Zaheeruddin
2011-11-21
Size
Font

لوگ کہتے ہیں دنیا میں ہر چیز خریدی جاسکتی ہے سوائے وقت کے ۔ پتا نہیں یہ بات کہاں تک درست ہے۔
لیکن وقت ایک ایسی چیز ہے جسے ٹال تو دیا جاسکتا ہے لیکن اسکی تلافی نہیں۔

ایک شخص ایسی ہی روڈ پر بیٹھے ہوئے تھا، کسی نے پوچھا ' ایسے کیوں بیٹھے ہو؟ اس نے جواب دیا، وقت نے مجھے برباد کردیا، اب میں وقت کو برباد کررہا ہوں!!۔

وقت کی قدر کرنا ہر شخص پر لازم ہے، جب کوئی اپنا وقت برباد کرتا ہے تو اسے اپنے ماضی کو سوچ کر اپنے حال میں پچھتاوا ہوتا ہے اور وہ مستقبل سےبھی امید چھوڑ دیتا ہے۔

لوگوں کی کامیابی کا راز بھی یہی ہے کہ وہ اپنا وقت ضایع نہیں کرتے ۔ اسے کسی نہ کسی طرح مثبت کاموں میں لگاتے ہیں۔

ابھی کچھ عرصہ قبل ہی اس سال کی آمد کی خبریں سنی تھی اور سوچ رہے تھے کہ اس سال کن کن کاموں کو سرانجام دینا ہے، لیکن اب سال کا آخری حصہ بھی ختم ہورہا ہے اور اگلا سال شروع ہونے کو ہے ،
ان کاموں میں سے کچھ کام باقی رہہ گئے جن کی منصوبہ بندی کی تھی۔

پتا نہیں کب سانسیں رُک جائیں اور ہم خدا کے سامنے کیا جواب دیں کے ہم نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ کہاں صَرف کیا؟؟

21-نومبر۔2011

Share WhatsApp X
Stay in loop

New essays, occasionally.

No spam. Unsubscribe any time.

Comments
Join the conversation
Sign in with Google to leave a comment. We’ll only show your name and photo.