ڈاکٹر فرحت عائشہ

ڈاکٹر فرحت عائشہ میری دوسری بہن ہیں۔
انہوں نے ابتدائی تعلیم فاران اسکول سے حاصل کی اور بعد ازاں ٹیپو سلطان یونانی میڈیکل کالج سے بی یو ایم ایس مکمل کیا۔
بی یو ایم ایس کے بعد ان کی شادی انجینئر سید اعجاز حسین صاحب سے ہوئی۔ وہ دونوں کئی برس تک کویت میں مقیم رہے۔
ڈاکٹر صاحبہ ایک داعیہ ہیں۔ کویت میں قرآنِ کریم کا روزانہ درس دینا ان کا معمول رہا ہے۔
بچوں کی تعلیم اور بہتر مستقبل کے پیشِ نظر وہ دوبارہ ہندوستان واپس آ گئیں۔
واپسی کے بعد انہوں نے والد صاحب کے ساتھ مل کر آکسفارڈ پی یو کالج کے لیے کام شروع کیا، جہاں وہ منتظمہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے ڈاکٹر فرحت عائشہ کو ایک بیٹے اور دو بیٹیوں سے نوازا ہے۔ فی الحال وہ اپنا زیادہ تر وقت بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت پر صرف کر رہی ہیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ انہیں استقامت کے ساتھ کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ان کی خدمات کا بہترین صلہ دنیا و آخرت میں نصیب کرے۔
New essays, occasionally.
No spam. Unsubscribe any time.