Skip to content
2 MIN · ESSAY

ڈاکٹر فرحانہ جبین فاطمہ

Mohammed Zaheeruddin
Mohammed Zaheeruddin
2026-04-28
Size
Font

ڈاکٹر فرحانہ جبین فاطمہ میری سب سے بڑی بہن ہیں۔

آپ نے ابتدائی تعلیم فاران اسکول سے حاصل کی۔

1998ء میں پی یو سی پاس کرنے کے بعد آپ نے ٹیپو سلطان یونانی میڈیکل کالج کے پہلے بیچ میں داخلہ لیا۔

اپنے تعلیمی دور میں آپ نے کئی میڈلز حاصل کیے، جن میں ڈاکٹر ذاکر نائک کے ذریعے ایک اسلامی کانفرنس میں حاصل کیا گیا گولڈ میڈل بھی شامل ہے۔

آپ شروع ہی سے نہایت ذہین طالبہ رہی ہیں۔

آپ کا رجحان ابتدا ہی سے دین کی طرف رہا ہے۔

آپ حافظِ قرآن ہیں اور ایک داعیِ اسلام کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہی ہیں۔

مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ بچپن میں آپ ہمیں ساتھ لے کر نماز پڑھا کرتی تھیں اور دعائیں مانگتی تھیں۔

آپ کی شادی 2005 ء میں ڈاکٹر خالد مقیم سے ہوئی۔

ڈاکٹر خالد مقیم بلہاری شہر کی ایک نہایت معزز اور معروف شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ڈاکٹر صاحب جنرل سرجن ہیں اور بلہاری کے ایک سرکاری کالج میں پروفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

اللہ تعالیٰ نے آپ دونوں کو چار بیٹوں اور تین بیٹیوں سے نوازا ہے۔

بلہاری میں آپ نے ڈاکٹر مقیم کے ساتھ مل کر "الہدیٰ اسلامک اسکول" قائم کیا، جہاں سے بہت سے بچے علم کی روشنی حاصل کرکے آگے بڑھ رہے ہیں۔

میرے لیے یہ بات باعثِ فخر ہے کہ بی بی ایم اور ایم بی اے کے دوران میں نے آپ کے بلہاری والے گھر میں قیام کیا، جہاں میں نے پانچ سال گزارے۔ اسی دوران مجھے علم کی اہمیت کا احساس ہوا اور میں علم کی روشنی سے حقیقی معنوں میں روشناس ہوا۔

ڈاکٹر فرحانہ جبین فاطمہ اور ڈاکٹر خالد مقیم صاحب کا مجھ پر بہت بڑا احسان ہے کہ انہوں نے مجھے صحیح راستہ دکھایا اور مجھے اس قابل بنایا کہ میں معاشرے میں سر اٹھا کر جی سکوں۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ڈاکٹر فرحانہ جبین فاطمہ، ڈاکٹر خالد مقیم صاحب اور ان کے اہلِ خانہ کو ہر قسم کے شر سے محفوظ رکھے اور ان کی خدمات کا بہترین صلہ عطا فرمائے۔

Share WhatsApp X
Stay in loop

New essays, occasionally.

No spam. Unsubscribe any time.

Comments
Join the conversation
Sign in with Google to leave a comment. We’ll only show your name and photo.