ڈاکٹر محمد شفیع الدین مظہر

ڈاکٹر محمد شفیع الدین مظہر میرے منجھلے بھائی ہیں۔ آپ کی پیدائش 1988ء میں ہوئی، یعنی ڈاکٹر صاحب کی عمر تقریباً 38 برس ہے۔
آپ نے اپنی ابتدائی تعلیم الہلال اردو اسکول سے حاصل کی۔ والد صاحب نے یہ ادارہ ہمارے گھر کے قریب ہی قائم کیا تھا۔
جماعت پنجم تک آپ نے یہیں تعلیم حاصل کی۔ اس کے بعد کریسنٹ پبلک اسکول میں دسویں جماعت تک تعلیم حاصل کی۔
نیشنل انٹرمیڈیٹ کالج سے پی یو سی کرنے کے بعد آپ نے کے بی این کالج میں فری ایم بی بی ایس سیٹ حاصل کی۔
نوودیا میڈیکل کالج سے ENT میں سرجری کی تعلیم مکمل کی۔
پی جی کے دوران آپ کی شادی ڈاکٹر ثروت فاطمہ سے ہوئی۔
تعلیم مکمل کرنے کے بعد ڈاکٹر شفیع نے خدوائی کینسر ہسپتال، بنگلور میں خدمات انجام دیں۔
گلبرگہ آنے کے بعد ٹیپو سلطان ہسپتال میں ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کیا۔
اس کے بعد آپ نے جگت سرکل کے پاس "ڈاکٹر شفیع ENT کیئر" کے نام سے ایک سیٹ اپ شروع کیا، جہاں آپ نے تین سال تک پریکٹس کی۔
جب ایشین ہاسپٹل کا آغاز ہوا تو آپ نے اپنا مکمل وقت ہسپتال کو دینا شروع کر دیا۔ آپ کی نگرانی میں ایشین ہاسپٹل میں نمایاں بہتری آنے لگی۔
ڈاکٹر شفیع کا ماننا ہے کہ اگر کسی بھی ادارے کا نظام درست کر دیا جائے تو وہ ادارہ کامیابی کی جانب گامزن ہو جاتا ہے۔ وہ حساب کتاب کو منظم رکھنے اور بجٹ کے تحت کام کرنے کو اپنا نصب العین سمجھتے ہیں۔
پچھلے سال ایشین ہاسپٹل کی سالگرہ کے موقع پر آپ کو ایک آزمائش کا سامنا کرنا پڑا۔ موٹر سائیکل پر گھر آتے ہوئے گرنے سے آپ کا ایک پاؤں فریکچر ہو گیا، جس کے باعث آپ چار ماہ تک گھر پر رہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ اب آپ چل پھر سکتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے ڈاکٹر شفیع کو دو بیٹوں اور ایک بیٹی سے نوازا ہے۔
ڈاکٹر شفیع کو کتابوں کے مطالعے کا شوق ہے۔ آپ کے کمرے میں ایک ذاتی لائبریری موجود ہے، جس سے میں خود بھی استفادہ کرتا ہوں۔
آپ انگریزی مصنفین کی نظام کو بہتر بنانے سے متعلق تحقیقی کتب اور سیلف ہیلپ کتابوں میں خاص دلچسپی رکھتے ہیں۔
ذاتی طور پر آپ مولانا وحید الدین خان صاحب کے مکتبِ فکر اور ان کی کتابوں کا بغور مطالعہ کرتے ہیں۔
ڈاکٹر شفیع اپنے تمام مریضوں کے ساتھ ہمدردی کا برتاؤ کرتے ہیں۔ اسی لیے کئی مریض آپ کو فیس دینے سے بھی قاصر رہتے ہیں، اور بعض اوقات آپ خود مریضوں کے ادویات کے اخراجات اپنی جیب سے برداشت کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مریض آپ کو بے حد پسند کرتے ہیں۔
ہسپتال کی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ آپ والد صاحب کے ساتھ بھی وقت گزارتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ ہر بلا سے محفوظ رہیں اور اسی طرح قوم کی خدمت کرتے رہیں۔
New essays, occasionally.
No spam. Unsubscribe any time.