ائے آئی کے ذریعے روز گار

AI — یعنی مصنوعی ذہانت — اب صرف ایک خبر نہیں رہی۔ یہ ہمارے کاروبار، ہماری نوکریوں اور ہمارے روزگار کو بدل رہی ہے۔
حال ہی میں TCS نے ہزاروں ملازمین کو فارغ کیا، کیونکہ ان کا کام اب AI بآسانی انجام دے سکتا ہے۔ سافٹ ویئر، ہیلتھ کیئر، ریسرچ، لکھنے پڑھنے کا کام — ہر شعبے میں یہی کہانی دہرائی جا رہی ہے۔
ایک طرف نوکریاں ہاتھ سے نکل رہی ہیں، دوسری طرف اخراجات کم ہونے کا نام نہیں لے رہے۔
سوال یہ ہے: ایسے میں ہم کیا کریں؟
میرا تجربہ:
میں کوئی پروگرامر نہیں ہوں۔ مجھے کوڈنگ کی ABC بھی نہیں آتی۔
لیکن کچھ دن پہلے میرے ذہن میں خیال آیا کہ اپنا ایک پلیٹ فارم ہونا چاہیے — جہاں میں اپنی تحریریں، اپنے خیالات اور اپنی مصروفیات لوگوں تک پہنچا سکوں۔ فیس بک یا ٹویٹر پر بھی یہ ممکن تھا، لیکن میں اپنی خود کی جگہ چاہتا تھا۔
میں نے zaheerx.com رجسٹر کی، اور AI کو پرامپٹ کے ذریعے ہدایات دینی شروع کیں — جسے "وائب کوڈنگ" کہا جاتا ہے۔
نتیجہ؟ صرف ایک سے دو دن میں ایک مکمل ویب ایپ تیار تھی۔
اصل نکتہ یہ ہے
اگر میں کوڈنگ جانے بغیر ، دو دن میں اپنا پلیٹ فارم بنا سکتا ہوں — تو آپ کیوں نہیں؟
آج کا نوجوان AI کے ذریعے ایسے پلیٹ فارم، پروڈکٹس اور سروسز بنا سکتا ہے جن سے لوگوں کے مسائل حل ہوں، اور بدلے میں اسے پیسہ ملے۔
شرط بس یہ ہے:
• اپنی ترجیحات پہچانیں
• اپنا ہنر پہچانیں
• ایسی پروڈکٹ یا سروس بنائیں جو لوگوں کی کسی حقیقی پریشانی کا حل ہو
نوجوانوں سے میری گزارش
کسی اور کا ملازم بننے کی فکر چھوڑیں۔ اپنا شکار خود کرنا سیکھیں۔
• اپنے وقت کا مثبت استعمال کریں
• AI سیکھیں
• اپنا روزگار خود پیدا کریں
اگر آپ اس سفر میں میری رہنمائی چاہتے ہیں، تو بلا جھجک zaheerx.com کے ذریعے رابطہ کریں۔ ان شاء اللہ ضرور رہنمائی کروں گا۔
جو علم مجھے ملا ہے، میں چاہتا ہوں اس سے دوسروں کو فائدہ پہنچے۔
اپنی رائے نیچے کمنٹ میں گوگل لاگ ان کے ذریعے دیں۔
جزاکم اللہ خیرا۔
New essays, occasionally.
No spam. Unsubscribe any time.