Skip to content
1 MIN · ESSAY

ظہیر ایکس ڈاٹ کام پر بلاگ

Mohammed Zaheeruddin
Mohammed Zaheeruddin
2026-04-23
Size
Font

کئی دنوں سے خواہش تھی کہ اپنا ایک اردو بلاگ ہو — اپنی ذاتی جگہ، جہاں کچھ لکھا جائے، کچھ بانٹا جائے۔

اس کے لیے دو ہی راستے تھے: یا تو کسی سافٹ ویئر ایکسپرٹ سے رابطہ کر کے اپنی ضروریات سمجھائی جائیں، یا پھر خود ہمت کر کے یہ پلیٹ فارم بنایا جائے۔

میں نے دوسرا راستہ چنا۔

یہ مختصر سی کاوش کہاں تک کامیاب ہوئی، اس کا فیصلہ آپ کریں گے۔

میرا تعارف
ایک عرصے سے تعلیمی اداروں سے وابستہ ہوں۔ ساتھ ہی ریئل اسٹیٹ کے کام میں بھی مصروف ہوں۔ اور شروع سے ہی اردو ادب سے گہرا لگاؤ رہا ہے۔

اسی لیے سوچا کہ کیوں نہ اپنے بزنس، پروفیشن اور ذاتی دلچسپیوں کو یکجا کرتے ہوئے اپنے نام سے ایک پلیٹ فارم تیار کیا جائے۔

آج محسوس ہوتا ہے جیسے ایک سنگِ میل تک پہنچ گیا ہوں۔

اردو قارئین کے نام

یہ درست ہے کہ اردو قارئین کی تعداد انگریزی کے مقابلے میں کم ہے۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ ہماری اردو کمیونٹی انٹرنیٹ پر معیاری اردو مواد کو قدر کی نگاہ سے دیکھے گی۔

اپنے خیالات سے مجھے ضرور آگاہ فرمائیں۔

جزاک اللہ خیرا۔

محمد ظہیر الدین، گلبرگہ

Share WhatsApp X
Stay in loop

New essays, occasionally.

No spam. Unsubscribe any time.

Comments
Join the conversation
Sign in with Google to leave a comment. We’ll only show your name and photo.